پاکستان

محصورین پارا چنار کے لیے امدادی کاروان 24 جولائی کو روانہ ہو گا، علامہ ناصر عباس جعفری

shiitenews_mwm_pakistan_karachiشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ محصورین پارا چنار کی خوراک و ادویات کی ضروریات پوری کرنا اور ان کی ہر ممکن امداد ہمارا خلاقی فریضہ ہے، اس لیے استقلال پاکستان کنونشن میں شریک ہونے والا ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق اس کار خیر میں حصہ ڈالے
مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے محصورین پارا چنار کے لیے اشیائے خوردو نوش، ادویات اور دیگر سامان کے ہمراہ 24 جولائی کو امدادی کاروان بھجوایا جائے گا، امدادی کاروان بھجوانے کا فیصلہ ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا، کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں امدادی کاروان چوبیس جولائی کو اسلام آباد میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے استقلال پاکستان کنونشن و حمایت مظلومین ریلی کے اختتام پر پارا چنار کے لیے روانہ ہو گا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے کنونشن میں شمولیت کے لیے آنے والے افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کم از کم پانچ کلو اشیائے خوردو نوش کا پیکٹ یا دیگر امدادی سامان اپنے ہمراہ لائیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ پانچ سالوں سے دہشت گردوں نے ٹل پارا چنار روڈ بند کر رکھی ہے جس کی وجہ سے پارا چنار کے مکینوں کا عملی طور پر ملک سے رابطہ منقطع ہے، اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی قلت کے سبب انسانی اموات میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ محصورین پارا چنار کی خوراک و ادویات کی ضروریات پوری کرنا اور ان کی امداد ہمار اخلاقی فریضہ ہے، اس لیے استقلال پاکستان کنونشن میں شریک ہونے والا ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق اس کار خیر میں حصہ ڈالے، انہوں نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے امدادی کاروان کو بحفاظت پارا چنار پہنچانے کے لیے حکمت عملی وضع کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button