پاکستان

پاراچنار:شیعیان حیدر کرار نے طالبان دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا

Parachinar-shiaپاراچنار کرم ایجنسی کے علاقے بالش خیل میں اتوار کے روز ناصبی طالبان دہشت گردوںنے شیعہ طوری بنگش قبائل کے کئی دیہاتوں بشمول خار کلے،اور بالش خیل میں مسلح حملہ کر دیا تاہم شیعہ طوری بنگش قبائل نے ناصبی وہابی طالبان دہشت گردوں کے حملہ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کاکہناہے کہ ناصبی طالبان دہشت گردوںنے وزیرستان سے آ کر لوئر کرم کے مقامی طالبان دہشت گردوںکی مدد سے شیعہ طوری اور بنگش قبائل پر ملحقہ دیہاتوں بشمول خار کلے،بالش خیل سمیت کئی علاقوں پر مسلح یلغار کر دی جس کے فوراً بعد شیعہ طوری بنگش قبائل نے ناصبی طالبان دہشت گردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طالبان دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے ناصبی وہابی دہشت گردوں کو مار بھگایا۔
واضح رہے کہ بالش خیل کے شیعہ آبادی پر مشتمل دیہاتوں پر ناصبی طالبان دہشت گردوںکے حملے کے بعد دیگر دیہاتوں بشمول فرنٹئیر کرم اور لوئر کرم میں بھی طالبان دہشت گردوں نے حملے کئے تاہم شیعہ طوری اور بنگش قبائل نے طالبان دہشت گردوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کرتے ہوئے مار بھگایا۔
تازہ ترین اطلاعات کے موصول ہونے تک بالش خیل کے کئی علاقوں میں شدید لڑائی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں تاہم وہابی ناصبی طالبان دہشت گردوں کو شکست کا سامنا ہے۔
دوسری جانب اسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کے حملوں کا دفاع کرتے ہوئے شیعہ طوری اور بنگش قبائل میں سے 6افراد ذخمی ہوئے ہیں جبکہ دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے،تاہما سپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ تاحال طالبان دہشت گردوں کی ہلاکتوں اور ذخمیو ں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button