پاکستان

عرب ریاستوں میں عوامی بیداری، امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹوں سے بیزاری کی علامت

Azmat_Shohdaa_Conferenceعرب ریاستوں میں عوامی بیداری کوامریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹوں سے بیزاری کی علامت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔شہدائے اسلام کے خون کی تاثیر کی بدولت طاغوت سرنگوں ہو چکا ہے‘ عرب ریاستوں میں عوامی بیداری طاغوتی طاقتوں امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹوں سے بیزاری کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ تیونس کے بعد مصر اور اردن سمیت یمن میں بھی عوامی بیداری اسلامی انقلاب کی نوید ہے۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابقان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں منعقدہ "عظمت شہداء وبیداری امت کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس میں دیگر مقررین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے بھی خطاب کیا۔
”عظمت شہداء و بیداری امت کانفرنس ”سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ طاقتور شیعہ ہی مظبوط پاکستان کا ضامن ہے، علامہ عارف حسینی پاکستان کی سرزمین پر وقت کا مالک اشتر تھا، آج کا زمانہ طاغوت کے سر نگوں ہونے کا زمانہ ہے ،شہید وہ ہے کہ جو خدا کی وحدانیت کی گواہی اپنے خون سے دیتا ہے، اہلبیت ؑ کے نام پر شہید ہونا بہت بڑی سعادت ہے، جو لوگ شہادت کے منصب پر فائض ہوئے ان کے لئے خوش بختی یہ ہے کہ اُن کے سید و سردار حضرت امام حسین ؑ ہیں،شہداء کے خون کی تاثیر اور رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای جیسی بابصیرت قیادت کی وجہ سے یہ انقلاب اسلامی باقی ہے،۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ عارف حسین پاکستان کی سرزمین پر وقت کا مالک اشتر تھا، دشمن نے سوچا کہ ایک حسینی چھیننے سے یہ ملت ٹوٹ جائے گی لیکن عارف حسینی کے فرزندوں نے وہ پرچم تھام لیا ہے اور وہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن منظم ہے لہٰذا ہمیں بھی بیدار ہونا ہے منظم ہونا ہے طاقتور ہونا ہے اور بصیرت اور عزم حسینی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنا ہے کیونکہ طاقتور شیعہ ہی مظبوط پاکستان کا ضامن ہے،انہوں نے کہا کہ یہ زمانہ طاغوت کے سرنگوں ہونے کا زمانہ ہے اپنے حقوق لینے کا زمانہ ہے لہٰذا ہمیں اپنی پاک سرزمین وقت کے طاغوت کو بھگانا ہوگا،۔
مقررین کاکہنا تھا کہ اگر شہید کو پہچاننا ہے تو اسلام کی حقیقی تصویر کو پہچاننا ہوگا کیونکہ شہید وہ ہے کہ جو خدا کی وحدانیت کی گواہی اپنے خون سے دیتا ہے، ہمارے سامنے راستہ واضح ہے اگر ہم موجودہ معاشرے کو اس کے حقیقی روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کا واحد راستہ شہادت کا راستہ ہے، علامہ مرزا یوسف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا اہلبیت ؑ کے نام پر شہید ہونا بہت بڑی سعادت ہے، جو قومین قربانیاں دیتی ہیں وہی قومیں زندہ رہنے کا حق رکھتی ہیں ،یہ شہادتیں انقلابات کا پیش خیمہ ہیں اور خدا کے فضل سے یہ ملت بیدار ہے اور اپنے خلاف ہونے والی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دے گی۔اس موقع پر شرکائے کانفرنس سے اتحاد بین المسلمین کے حق میں زبر دست نعرے بلند کئے اور اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہ شہداء کے خون کو ہر گز فراموش نہیں کیا جائے گا ،لبیک یاحسینؑ ،امریکا مردہ باد اور اسرائیل نا مںطور کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button