پاکستان

کوئٹہ :کار بم دہماک شیعہ پولیس افسر ذخمی مجلس وحدت کی شدید مذمت

blast_quettaپاکستان کے صوبہ بلوچستان کےمرکز کوئٹہ میں ایک کار بم دہماکےمیں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں،جبکہ شیعہ ایس پی پولیس شعبان علی بھی شدید ذخمی ہویے ہیں،،شیعت نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کؤٹہ میں علمدار روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجہ میں شیعہ پولیس افسر ایس پی شعبان علی سمیت سات افراد کے ذخمی ہو چکے ہیں۔
ڈی آیی جی پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکہ کار میں نصب بم سے ہوا ہے جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے آپریٹ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی، جبکہ قریب ایس پی شعبان علی کی گاڑی بھی موجود تھی۔جس کے سبب ایس پی شعبان علی سمیت سات افراد ذخمی ہو گیٔے واضح رہے کہ سید شعبان علی شہید صفدر علی بنگش جن کو کراچی میں ناصبی دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا کہ داماد بھی ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور امدادی کارکن جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ناصر عباس جعفری نے کویٔٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہاہے کہ جب قانون اور عوام کے محافط بھی دہشت گردوں کے حملوں سے محفوظ نہ ہوں تو عوام کی حفاظت کون کرے گا ، انہوں نے کہا ہمارے ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے، گلیاں اور بازار انسانی خون سے رنگین ہو رہے ہیں اور دہشت گردوں کے ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی نقل و حرکت اور مشکوک سر گرمیوں پر پابندی نہیں لگائی جاتی اس وقت تک دہشت گردی اور لاقانونیت پر قابو نہیں پایا جا سکتا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی شعبان علی کے گن مینوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے عبرت ناک سزا سے دوچار کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button