پاکستان

کراچی:ناصبی دہشتگردوں کا حملہ،شیعہ نوجوان شہید

martyrکراچی کے علاقے ناظم آباد انکوائری آفس پر کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت کالعدم تحریک طالبان کے ناصبی اور یذیدی صفت دہشتگردوںنے فائرنگ کر کے شیعہ نوجوان سید عادل عباس زیدی کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شب تقریباً7:45پر ناظم آباد کے علاقے انکوائری آفس کے نزدیک کالعدم دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان کے ناصبی ،سلفی  دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے ایک شیعہ نوجوان سید عادل زیدی کو شہید کر دیا،شہید ہونے والے عادل زیدی گلبہار کے رہائشی تھے۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ناصبی دہشتگردوں نے ٹارگٹ کرتے ہوئے عادل زیدی کو اپنی سفاکیت کا نشانہ بنایا اور ان کے سر اور سینے پر گولیوں سے نشانہ لگایا جس کے سبب عادل زیدی شہید ہو گئے ،شہید کے جسد خاکی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے بعد ازاں ان کء ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شہید ہونے والے شیعہ نوجوان عادل زیدی کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تھا۔
دوسری جانب یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ مہینہ قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروں نے اس بات کی اطلاعجاری کی تھی کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور کالعدم تحریک طالبان کے ناصبی اور سلفی دہشت گرد مختلف سیاسی جماعتوںمیں موجود شیعہ افراد کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنائیں گے،تاہم اس کے بعد سے اب جن اہم شیعہ شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا گیا ان میں متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے صوبائی رکن اسمبلی رضا حیدر کی شہادت بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button