پاکستان

کراچی :ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ،شیعہ نوجوان شہید

martyrکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع سیکٹر5-Dمیں بدھ کے روز کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی اور یذیدی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شیعہ نوجوان آغا راشد کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سیکٹر 5-Dمیں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان دہشت گردوں نے شیعہ نوجوان کو فائرنگ کر کے اس وقت شہید کیا جب وہ اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ناصبی دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے ،اور شہید راشد عباس کو تین گولیاں ماری گئیں جو کہ ان کے سر اور سینہ میں پیوست ہوئیں جس کے نتیجہ میں آغا راشد کی موقع پر ہی شہادت ہو گئی ۔شہید آغا راشد کی نماز جنازہ بعد نماز مغربین امام بارگاہسیکٹر 5-Eمیں ادا کر دی گئی جہاں پر شہر بھر سے سینکڑوں شیعیان حیدر کرار علیہ السلام نے شرکت کی اور آہوں اور سسکیوں میں شہید کے جسد خاکی کو مقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ شہید آغا راشد معروف نوحہ خواں آغا ذیشان کے بھائی تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button