پاکستان

کوئٹہ :ناصبی دہشت گردوں کا حملہ،چارعزادارن سید الشہداء شہید

martyrکوئٹہ میں ارباب کرم روڈ پر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی اور یذیدی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے چار عزاداران امام حسین علیہ السلام کو شہید کر دیاہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے یذیدی صفت اسلام دشمن دہشت گردوں نے مجلس امام حسین علیہ السلام میں آنے والے تین عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام ،محمد  حسین،برات علی اور چھ سالہ بچہ مہدی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیاہے۔
عینی شاہدین کے مطابق عزاداران سید الشہداء علیہ السلام مجلس عزاء میں شرکت کے لئے علمدار روڈ آ رہے تھے کہ ارباب کرم روڈ پر پہلے سے موجود ناصبی اور یذیدی دہشت گردوںنے ٹیکسی پر حملہ کر دیا اور فائرنگ کر کے تین عزاداروں کو شہیدکر دیاہے،شہداء کے اجساد خاکی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔بعد ازاں شہداء کی میتوں کو تکفین و تدفین کے لئے علمدار روڈ کوئٹہ لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی برس سے کوئٹہ میںناصبیوں اور تکفیری دہشت گردوں کی کاروائیوں میں سینکڑوں عزادران امام مظلوم علیہ السلام شہید ہو چکے ہیں ،تاہم حکومت کی جانب سے کوئی کاروائی سامنے نہیں آئی،دوسری جانب حکومت کی جانب سے کئے گئے محرم الحرام میں حفاظتی انتظامات برائے مجالس و جلوس ہائے عزاء کی قلعی بھی کھل گئی ہے کہ کوئٹہ میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات اور کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن نہ کرنے کے نتیجہ میں مزید تین عزاداران سید الشہدا شہید ہو گئے ہیں۔
ملک بھر سے تمام شیعہ تنظیموں ،جعفریہ الائنس پاکستان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،شیعہ علماء کونسل،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور تنظیم عزاء سمیت دیگر ملی تنظیموں کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں عزادراوں کی شہادت کو حکومت کی ناقص کاکر دگی قرار دیتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور سوگ کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button