پاکستان

پاراچنار:منفی 10ڈگری درجہ حرارت میں عزاداری کا پُر جوش انداز

 

azadariپاکستان کے قبائلی علاقوں کرم ایجنسی پاراچنار میں محرم الحرام میں نواسہ پیغمبر اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ انتہائی سرد موسم میں جاری و ساری ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاک۔افغان سرحد سے ملحقہ کرم ایجنسی پاراچنار میں انتہائی سرد موسم جبکہ درجہ حرارات منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے عزاداران امام  حسین علیہ السلام انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ مراسم عزاداری کو انجام دے رہے ہیں ۔
کرم ایجنسی پاراچنار میں درجہ حرارت انتہائی کم ہونے اور شدید سردی کے باوجود بھی دسیوں ہزار عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام جلوس ہائے عزاء میں شریک ہو رہے ہیں اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ان کے مظلوم فرزند حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا پرسہ دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کرم ایجنسی پاراچنار میں دوسو سالہ قدیم جلوس عزاء آج رات سات بجے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے نکالا جائے گا جو کہ پاراچنار ککی مرکزی شایہراہ اور بازروں سے ہوتا ہوا رات دو بجے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں اختتام پذیر ہو گا،یہ بات انتہائی قابل ذکر ہے کہ موسم کی شدت کے باوجود عزاداران امام حسین علیہ السلام کے حوصلے انتہائی بلند ہیں اور عزاداری میں پر جوش انداز میں شرکت کر رہے ہیں۔جوکہ اس بات کی دلیل ہے کہ عزاداران سید الشہداء کی امام حسین علیہ السلام سے والہانہ اور جانثارانہ محبت کسی بھی دشواری اور مشکل کےباعث کم یا ختم نہیں ہو سکتی۔
انتہائی قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب میڈیا نمائندوںنے عزادارن امام حسین علیہ السلام سے موسم کیخرابی کے بارے میں بات چیت کی تو عزاداران سید الشہداء نے ذرائع ابلاغ کے نمائندو ں کو بتایاہے کہ آج سے دو برس قبل بھی ایام عزاء میں اسی طرح کی کیفیت تھی کہ موسم کا درجہ حرارت منفی دس سینٹی گریڈ سے بھی کم تھا تاہم عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام رات گئے اپنی قمیضوں کا اتارے ماتم حسین علیہ السلام انجام دے رہے تھے اور اس برس بھی موسم کی خرابی ہمارے حوصلوں اور عزداروںکی سید الشہداء امام حسین علیہ السلام سے محبت میں کمی پیدا نہیں کر سکتی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button