پاکستان

حکومت عزاداری میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرے،حکومتی تعصبانہ رویہ پرآئی ایس او کی مذمت

iso_press_confامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر رحمان شاہ نے کہاہے کہ حکومت اپنا متعصب رویہ ختم کرے اور محب وطن پاکستانی شیعہ نوجوانوںکے خلاف منفی ہتھکنڈے استعمال کرنا بند کر دے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر رحمان شاہ نے صوبائی صدر سندھ علی رضا اور کراچی کے صدر منہال رضوی کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ایس او کے محب وطن شیعہ نوجوانوں کے خلاف منفی پراپیگنڈے اور متعصب رویہ کو اختیار کئے ہو ئے ہے جس کو ملت جعفریہ ہر گز قبول نہیں کرتی،انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے پشاور اور جھنگ میں آئی ایس او کو جلوس ہائے عزاء میں شریک نہ ہونے کی  دھمکی ایک شرمناک اور گھناؤنا اقدام ہے جو کہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ حکومت ایک طرف تو ملک میں دہشت گردی کو روکنے اور دہشت گردوں کو بشمول سانحہ عاشور،اربعین،یوم علی علیہ السلام سمیت القدس ریلی میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میںناکام رہی ہے تو دوسری طرف محب وطن شیعہ نوجوانوں پر عزاداری کے پروگراموںمیں شرکت کی پابندی کااعلان حکومت کے دہشت گردوںکے ساتھ تانے بانے ملانے کو ظاہر کرتا ہے۔
مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا کہنا تھا کہ سن اکسٹھ ہجری سے لے کر آج تک تحریک عاشورا کے پیروکار حسینی جوان پیغام حضرت امام حسین علیہ السلام کو دنیاکے کونے کونے تک پہنچانے میں مصروف عمل ہیں اور دشمن اسلام و ملت روز اول ہی سے ملت جعفریہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے مگر حسینی جوانوں کے عزم کے سامنے ہمیشہ یذیدی قوتوں اور یذید صفت لوگوں کو شکست سے ہی دوچار ہونا پڑا ہے ۔
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما کاکہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے کام کیا اوراس راہ میں قربانیاں دیں ہیں اور مزید بھی دیتے رہیں گے ،انکاکہنا تھا کہ آج کی اس کانفرنس کا مقصد تمام مکاتب فکر کو اتحاد و یگانگت کی دعوت اور بلخصوص حکومت کو یہ پیغام دینا ہے کہ مملکت خداداد پاکستانکے مسائل کا واحد حل سیرت امام حسین علیہ السلام کی پیروی میں ہے یعنی حکومت کو چاہئیے کہ وقت کے یذیدوں امریکا اور اسرائیل کے خلاف نبرد آزما ہو جائے اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرح یذید وقت کے ساتھ ٹکر لے۔
انہوںنے مزید کہاکہ حکومت عزاداری کے تحفظ کو یقینی نہیں بنا سکتی تو کم از کم اتنا کرنا چاہئیے کہ عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرے اور عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کو اپنیذمہ داری سمجھتے ہوئے اس میں اپنا تعاون کرے۔
اس موقع پر رہنماؤں نے آئی ایس او پاکستان کے محرم الحرام کے پراگرامز کے حوالےسے بتایا کہ آئی ایس او پاکستان یکم تا دس محرم الحرام کو ”عشرہ حسین شناسی”منائے گی ،جبکہ اس سلسلہ میں ملک بھر میں مجالس عزاء اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا ،واضح رہے کہ آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں 9اور10محرم الحرام کو مرکزی جلوسوں میں نماز باجماعت کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔علاوہ ازیں رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں مجالس اور عزاداری کے جلوسوں کی حفاظت کے لئے امامیہ اسکاؤٹس کے چاک وچوبند دستے تیار ہیں جو کہ عزاداری کے تحفظ کے لئے صف اول کا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button