پاکستان

محرم الحرام میںامت مسلمہ متحد ہوکراسلام دشمنوں کو شکست دے

mwm_2اسلام شیعہ اور سنی کی مشترکہ میراث ہے، محرم الحرام میں مسلمان متحد ہوکرد ہشتگروں کو شکست دیں، امام حسین علیہ السلام سیرت مسلمانوں کو حق کا ساتھ دینے اور باطل کی مخالفت کرنے کا درس دیتی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل نے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان میں مرکزی امام بارگاہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حدیث ہے کہ اللہ اس سے محبت کرتا ہے جو حسین علیہ السلام سے محبت کرتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے عظیم قربانی دے کر اسلام کو رہتی دنیا تک زندہ کر دیا،انہوںنے مزید کہاکہ اہل بیت علیہم السلام اور امام حسین علیہ السلام کی محبت پرتمام مسلمان متفق ہیںآج اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ مسلمان ہے تو وہ امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی بدولت ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کا آغاز ہے اس ماہ میں تمام مسلمان شیعہ ہوں کہ سنی ہوں متحد ہو جائیں ، دہشت گردوں کو کوئی موقع نہ دیں کہ وہ آپ کے درمیان اختلافات پیدا کر سکیں یا کسی قسم کی کوئی مذموم کارروائی کر سکیں۔د ہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ ان کو شکست دینے کے لئے مسلمانوں کا اتحاد لازمی امر ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ پاکستان ہماری سر زمین ہے اس کو امن وامان کا مرکز بنانا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مجلس وحدت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button