پاکستان

دنیا کے مسائل کا حل نظام ولایت میں ہے۔

Molana_Ameen_Shaheediدنیا میں نا انصافی عام ہو چکی ہے۔ قتل و غارت گری کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔ دنیا اگر نظام ولایت سے مربوط ہو جاتی تو عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل پاتااور اس میں کوئی بالاتر نہ ہوتا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی راجن پور میںایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے انسانیت کی فلاح پر مبنی نظام حکومت کا عملی نمونہ پیش کیا۔جس کے تحت وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا گیا۔اگر دنیا نظام علی علیہ السلام کو نہ  چھوڑتی تو آج عدل و انصاف کا دور دورہ ہوتا۔ آج جو ظلم نظر آتاکہ ملک کے حکمرانوں آصف زرداری اور شہباز شریف و نواز شریف کے اربوں روپے کے اثاثے ہیں جب کہ غریب کے پاؤں میں جوتی نہیں ہے اگر صحیح اسلامی حکومت قا ئم ہو جائے تو یہ فرق نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک میں عادلانہ نظام کا نفاذ چاہتی ہے۔مجلس ، پاکستان میں مومنین کے حقوق کی محافظ ہے۔مومنین متحد ہو جائیں، کسی بھی مسلے پر اختلاف کا شکار نہ ہوں، اتحاد میں طاقت ہے۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری میاں فہیم جعفر سرائی ایڈووکیٹ، میاں بلال حسین عباسی تحصیل جنرل سیکرٹری راجن پور، رب نواز ملک تحصیل جنرل سیکرٹری روجھان نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں تحصیل راجن پور اور تحصیل روجھان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں اور کاشتکاروں میںبیج اور کھاد کی مد میں نقد رقوم تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button