پاکستان

ملک میں طالبان لشکر جھنگوی اور القاعدہ کی مثلث موجود ہے۔ رحمان ملک

rehman-malikملک میں طالبان لشکر جھنگوی اور القاعدہ کی مثلث موجود ہے جو ایک دوسرے کی مدد سے کارروائیاں کرتے ہیں۔
کراچی ایر پورٹ پر اپنی آمد کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاجو بھی بم دھماکے میں پکڑا گیا وہ پاکستانی ہی نکلا۔
انھوں نے کہا کہ سی آئی ڈی دھماکے میں استعمال ہونے والا مواد ٹیسٹنگ کے لئے بھیج دیا گیا ہے، رپورٹ آنے تک کسی دوسرے ملک پر الزام لگانا درست نہیں تاہم لشکر جھنگوی کے اس میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
انھوں نے کہ کرپشن کو روکنے اور مڈل کلاس کو بااختیار بنانے سے متعلق پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا ایک موقف ہے۔ کرپشن کے خلاف ایف آئی اے  کی مہم کے حوالے سے رحمان ملک نے کہا سرکاری دفاتر میں جانے والوں کے کپڑے تک اتارلئے جاتے ہیں ، اور وہ اس صورتحال کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ انہیں کچھ وقت دیا جائے جس کے بعد وہ میڈیا کی ٹیموں کو سرکاری دفاتر بھیجیں گے تاکہ میڈیا خود فرق محسوس کرے۔
………

متعلقہ مضامین

Back to top button