پاکستان

کراچی: آئی ایس او کراچی کا سالانہ کنونشن ،منہال رضوی صدر منتخب

ISOامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی کا سالانہ کنونشن اختتام پذیر ہو گیا اور سال2010 -2011 کے لئے منہال رضوی صدر منتخب ہو گئے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس او کراچی کا سالانہ کنونشن بعنوان”معرفت امام مہدی عج” اتوار کے روز اختتام پذیر ہو گیا۔
آئی ایس او پاکستان کراچی کے سالانہ کنونشن مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی میں منعقد ہو جس ا میں کراچی بھر سے سابقین آئی ایس او اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نئے صدر کے انتخابات کے عمل میں حصہ لیا،اس موقع پر علمائے کرام نے شرکائے کنونشن سے خطاب کیا جبکہ کنونشن دعائے ندبہ اور دعائے توسل سمیت دعائے کمیل کے روح پرور اجتماعات بھی منعقد ہوئے،اتوار کے روز آئی ایس او کے کارکنان اور مجلس عمومی نے نئے میر کارواں کے انتخاب کے لئے رائے دہی کے عمل کے بعد منہال رضوی کو سال 2010-2011کے لئے صدر منتخب کر لیا،جبکہ اس موقع پر مرکزی نمائندے نے امامیہ اسکاؤٹس کے نئے اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ منتخب کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button