پاکستان

ولادت امام علی رضا (ع)،ملک بھر میں جشن کا سماں

Imam_Raza_ASدنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی گیارہ ذیقعد ولادت با سعادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے جشن اور محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندوں کی اطلاعات کے مطابق پاکستان بھر میں بشمول،پشاور،خیبر ایجنسی،کوہاٹ،کرم ایجنسی،گلگت ،بلتستان،اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان،سکھر،لاڑکانہ،شکار پور،جیکب آباد،خیر پور،حیدر آباد،نواب شاہ،کوئٹہ ،سبی سمیت کراچی اور دیگر چھوٹے بڑے گاؤں دیہاتوں میں ستارہ امامت کے آٹھویں نور فرزند پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت  امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے سلسلہ میں جشن اور محافل میلاد کا انعقاد انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ سے کیا گیا۔محافل میلاد کے پروگرامات میں علمائے کرام نے سیرت امام رضا علیہ السلام پر روشنی ڈالتے ہوئے درس دی اجبکہ منقبت خوانوں اور نعت خواںسمیت مدحت خوانوں نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث عاشقان ولایت نے خیمہ بستیوں اور کھلے آسمان تلے ولادت با سعادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حوالے سے خصوصی محافل کا انعقاد کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button