پاکستان

متاثرین سیلاب کی امداد کا سلسلہ جاری، مزید دس ٹرک امدادی سامان لے کر روانہ

mwm_2مجلس وحدت مسلمین نے امدادی سامان کے دس مزید ٹرک سیلاب متاثرہ علاقوںمیں بھجوا دئے
کوٹ ادو،مظفر گڑھ،لیہ،تونسہ اور ڈیرہ غازی خان جانےوالے اس سامان میں آٹھ سو خیمے،ڈیڑھ ہزار کمبل،اوردیگر اشیاء شامل ہیں
دو یوم قبل بھکر میں چار،اجن پور میںتین اور اس سے قبل اندرون سندھ میں امدادی سامان کے پچیس ٹرک روانہ کیے گئے تھے
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد کی بحالی کے لیے امدادی  سامان کے دس مزید ٹرک متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دئیے گئے۔ یہ امدادی سامان کوٹ ادو،مظفر گڑھ،لیہ،تونسہ اور ڈیرہ غازی خان روانہ کیا گیا ہے، امدادی سامان میں آٹھ سو خیمے،ڈیڑھ ہزار کمبل،اور اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے گذشتہ چار دنوں میں لاکھوں روپے مالیت کے امدادی سامان کے سترہ ٹرک متاثرہ علاقوں میں بھجوائے جا چکے ہیں، دو یوم قبل بھکر میں چار اور راجن پور میں امدای سامان کے تین ٹرک بھجوائے گئے تھے،اور اس سے قبل اندرون سندھ میں ، دادو،خیر پور،نارتھن،سیون شریف،جوہی اور شہداد کوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی امدای سامان کے پچیس ٹرک روانہ کیے گئے تھے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مخیر شخصیات اور فلاحی اداروں پر بھی زور دیا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میںاللہ کی بارگاہ میں سرخرو ہونے کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کا ر لائیں اور متاثرین سیلاب کی بھرپور امداد کریں

متعلقہ مضامین

Back to top button