پشاور: سردار حیدر علی طالبان دہشت گردو ں کی فائرنگ سے شہید

پشاور کے علاقے گنج میں طالبان دہشت گردوں نے معروف شیعہ شخصیت سردار حیدر علی قزلباش کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پشاور سٹی کے علاقے گنج میں ناصبی طالبان دہشت گردوں نے پٹرول پمپ کے مالک اور معروف شیعہ سردار حیدر علی ولد حیدر کلی زاہد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا ۔شہید کی نماز جنازہ مقامی امام بارگاہ پشاور میں ادا کی جائے گی جبکہ شہید کی تدفین پشاور کے نواحی قبرستان میں کی جائے گی۔








