پاکستان

دہشتگردوں سے پاراچنار سڑک کی بندش ختم کروائیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین

Shaheed_Quaidحکومت عید الفطر سے قبل دہشتگردوں سے پاراچنار سڑک کی بندش ختم کروائے، عید الفطر کے بعد آزادی کاروان چلایا جائے گا، اور پاراچنار کا طالبان دہشت گردوں سے محاصرہ ختم کروایا جائے گا۔
فکر شہید حسینی کانفرنس سے مولانا شبیر بخاری،مولانا مختار امامی,مولانا احمد اقبال، مولانا باقر زیدی اور محمد مہدی کا خطاب
حکومت دہشتگردوں سے پاراچنار سڑک کی بندش ختم کروائے،ماہ رمضان کے بعد آزادی کاروان کرچلایا جائے گااور پاراچنار کا طالبان دہشت گردوں سے  محاصرہ ختم کروایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا شبیر بخاری ،صوبئی جنرل سیکر یٹری مولانا مختار امامی ،مولانا احمد اقبال اور کراچی کے سیکریٹری جنرل محمد مہدی اور مولانا باقر زیدی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی جانب سے شہیدقائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 22ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہمرکزی پروگرام ”افکار شہید حسینی ؒ کانفرنس ”سے،ناصران حسینی امام بارگاہ شاہ فیصل کالونی اور مسجد و امام بارگاہ مصطفی گلسن معمارمیں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت ملک بھر میں دہشت گردو ں سے نمٹنے میں ناکام ہو چکی ہے جس کا واضح ثبوت ملک کے گوش کنار میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں شہیدکیا جا رہا ہے اور گذشتہ 4سال سے زائد عرصے سے پاراچنار روڈ کالعدم دہشت گرد گروہوں کے قبضے میں ہے جس کے سبب پاراچنار کے 7لاکھ سے زائد عوام محصور ہو کر رہ گئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ماہ رمضان المبارک کے بعد ترکی کی طرح امدادی سامان لے کر ملک کے گوش و کنار سے محصورین پاراچنار کے لئے آزادی کاروان چلائے گی اور پاراچنار کے عوام کو طالبان دہشتگردوں کے محاصرے سے آزاد کروایا جائے گا۔
مقررین نے کراچی میں حالیہ دنوں جاری معصوم انسانوںکی ٹارگٹ کلنگ پر گہہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن و اسلام دشمن قوتیں ملک میں فرقہ واریت و لسانیت کو ہوا دینا چاہتی ہیںتاکہ عوام کو آپس میں دست و گریباںکر کے لئے معصوم اور بے گناہوں کا خون پانی کی طرح بہا یا جائے ،مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کراچی میںٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشتگرد گروہوں اور دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔
 مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی  نے پاکستان اور اسلام کے خلاف مغربی سامراج امریکہ ،برطانیہ اور سرائیل کے منفی پراپیگنڈے کے خلاف مزحمت کی،شہید حسینی نے پاکستان میں خالص اسلام محمدی کے نفاذ کے لئے عملی جد و جہد کی جو آنے والی نسلوں کے لئے نمونہ عمل ہے، آج سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کے جوان اور ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے کردار کو اپنائیں ،مقررین کا کہنا تھاکہ یہ شہید قائد علامہ عارف حسینی کی ذات اقدس ہی تھی کہ جس نے مملکت خداد پاکستان میں سب سے پہلے عالمی استعمار امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور بھارت کی جانب سے اسلام کے خلاف منفی پراپیگنڈے کو درک کرتے ہوئے ملک میں حقیقی اسلام ناب محمدی کو آشکار کروایا اور دشمن اسلام و پاکستان کی تمام تر سازشوںکو خاک میں ملا دیا۔
مقررین کاکہنا تھا کہ شہید عارف حسینی نے اپنے آپ کو فنا فی اللہ کر دیا تھا اور تقویٰ الہیٰ کی اعلی منازل طے کر چکے تھے،یہی وجہ تھی کہ دشمنان اسلام و پاکستان کو یہ بات گوارہ نہ تھی کہ فرزند امام خمینی انکے لئے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند رہے،لہذٰا آپ کو 5اگست 1988ء کی صبح نماز فجر کی آمد کے وقت حالت وضو میں شہید کر دیا گیا ۔
مقررین کا کہنا تھاکہ اگر چہ شہید عارف حسینی کو ہم سے جدا ہوئے 22برس گذر گئے ہیں تاہم آج بھی فرزندان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اپنے محبوب شہید قائد کی راہ پر گامزن ہیں اور آج بھی قائد شہید کی برسی پر ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ مملکت خداد پاکستان اور اسلام ناب محمدی  کی حفاظت کے لئے سیرت شہید قائد پر کاربند رہیں گے اور کسی بھی قسم کی قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے ۔اس موقع پر شرکائے تعزیتی جلسہ نے زندہ ہے حسینی زندہ ہے،امریکہ مردہ باد،اسرائیل مردہ باد،یذیدیت مردہ باد،فرقہ واریت نامنظور،اتحاد بین المسلمین زندہ باد،اور لبیک یا حسین کے فلک شگاف نعرے بلند کئے اور اپنے محبوب اور ہر دل عزیز قائد شہید علامہ عارف حسینی ل سے تجدید عہد وفا کیا،اس موقع پر مجلس وحست مسلمین پاکستان کراچی کےڈپٹی سیکریٹری جنرل میثم عابدی،فاضل حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button