شہید قائد (رح)کی بائیسویں برسی، ملک بھر میں سیمینارز اور مجالس کا انعقاد

ملک بھر میں ملت جعفریہ پاکستان کے عظیم اور محبوب قائد ،فرزند امام خمینی (ر)شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رح)کی بائیسویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی(رح)کو 5اگست 1988ء کی صبح نماز فجر سے قبل ملک دشمن و اسلام دشمن عناصر ناصبی دہشت گردوں نے وضو کی حالت میں شہید کر دیا تھا،تاہم شیعیان پاکستان اپنے محبوب قائد کی یاد میں ہر سال 5اگست کو ملک بھر میں مجالس اور سیمینارز کا انعقاد کرتے ہیں اور افکار قائد شہید کو زندہ رکھنے کے لئے مصروف عمل رہتے ہیں،یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اگرچہ قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید قائد علامہ عارف حسینی(رح)کو ہم سے بچھڑے بائیس سال گذر چکے ہیں تاہم قائد شہید آج بھی ملت جعفریہ پاکستان کے بچے بچے ،جوان،بوڑھوں اور ماؤں بہنوں کے دلوں میں تاحیات زندہ ہیں اور ملت کو جلا بخش رہے ہیں۔








