پاکستان

وحدت ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 30 جولائی کو ہو گا

Molana_Ameen_Sahediملک بھرسے ”وحدت ملت کنونشن “ میں بھرپور شرکت کے لیے عوامی رابطے ، کارنر میٹنگز اور قافلوں کی تشکیل کا کام شروع ہوچکا ہے۔ علامہ محمد امین شہیدی
مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے زیر اہتمام یکم اگست کو ہونے والے وحدت ملت کنونشن کی تیاریاں  اس وقت عروج پر ہیں ، ملک بھر میں عوامی رابطے ، دورہ جات ، کارنر میٹنگز اور قافلوں کی تشکیل کا کام شروع ہو چکا ہے ۔پنڈی ڈویژن ، بھمبروٹ ، تریٹ سیداں ، کوٹلی ستیاں ، ضلع ہری پور ، پنڈی گھیپ ، اٹک ، سنجوال ، کامرہ ، ایبٹ آباد ، حسن ابدال ، ٹیکسلا سمیت پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، سندھ ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے دورہ جات مکمل ہو چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و چیئرمین کنونشن علامہ محمد امین شہید نے کنونشن سے متعلق بنائی جانے والی کمیٹیوں کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 30 جولائی کو کراچی سے وحدت ٹرین مارچ کا آغاز ہو گا جو یکم اگست کو اسلام آباد پہنچے گی جبکہ گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر ، بلوچستان ، پنجاب سے قافلے بسوں کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے ۔کنونشن میں ملک بھر سے علمائے کرام ، سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات شرکت کریںگی ۔ اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وحدت ملت کنونشن پاکستان کو امریکی پنجوں سے نجات دلانے کی طرف ایک اہم قدم اور ملت جعفریہ کی قوت کا مظہر ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ وحدت ملت کنونشن ملک کے استحکام اور اسلامی وحدت کی بنیاد بنے گا ، یہ کنونشن پاکستان کی غیور ملت کی حمیت و سربلندی کا اظہار اور ریاست کی حفاظت کا اعلان ہو گا ۔ اجلاس میں علامہ محمد اصغر عسکری، مولانا اعجاز حسین بہشتی ، ، مولانا فخر علوی نثار فیضی، سمیت کمیٹیوں کے 30سے زائد ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button