پاکستان

کراچی:ناصبی دہشت گردوں کی ظالمانہ کاروائی۔ شیعہ نوجوان شہید

Shaheed_Hammad_Hussainکراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے سفاک ناصبی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایک شیعہ نوجوان کو شہید کر دیا۔ شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی  دہشت گردوں نے کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں23 سالہ شیعہ نوجوان حماد حسین کانجی ولد مرتضیٰ حسین کانجی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق شہید ہونے والے 23سالہ شیعہ نوجوان حماد کانجی کو سر میں تین گولیاں ماری گئی ہیں جوکہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے،شہید کے جسد خاکی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں شہید کے جسد خاکی کو غسل و کفن کے لئے خراسان غسل خانے میں منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ شہیدہونے والا شیعہ نوجوان اپنی گاڑی کا کام کروا رہا تھا کہ گھات لگائے کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں نے جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے، فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں گذشتی کئی روز سے جاری ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں درجنوں شیعہ افراد شہیدہو چکے ہیں تاہم حکومت کی بے حسی تا حال قائم ہے ،جس پر ملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔
شہید ہونے والے 23ےسالہ شیعہ نوجوان حماد کانجی کے والد مرتضیٰ حسین کانجی آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button