پاکستان

حکومت کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔عباس کمیلی ،عشرت العباد ملاقات

Allama-Abbas-Kumaili_Dr-Ishrat-ul-Ibadجعفریہ الائنس پاکستان کے وفد نے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کی سربراہی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ حکومت کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ناصبی دہشت گردوں کے خلاف جو کہ ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں آہنی  ہاتھوں سے نمٹے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ الائنس پاکستان کے وفد علامہ عباس کمیلی،مولانا حسین مسعودی،علامہ جعفر رضا،شمس الحسن،سلمان مجتبیٰ اور علی احمر نے کراچی میں جاری ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ کے پر ملت جعفریہ کے تحفظات سے آگاہ کرنے کے لئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی اور ملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ سے آگاہ کیا۔ملاقات میں سیکریٹری داخلہ سندھ،کراچی پولیس چیف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علی احمر نے شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تین روز قبل جعفریہ الائنس پاکستان کی کابینہ نے ایک ہنگامی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ کراچی میں ملت جعفریہ کی ہونے والی ٹارگٹ کلنگ پر حکومت کی بے حسی پر کسی بھی حکومتی شخصیات سے ملاقات نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے جعفریہ الائنس نے مختلف سیاسی جماعتوں کی دعوت ک وقبول کرنے سے نکار کر دیا تھا ،ان کا کہنا تھا کہ دو روز قبل سے ہی گورنر سندھ کی جاب سے سربراہ جعفریہ الائنس علامہ عباس کمیلی کو ٹیلی فون کالز وصول ہو رہی تھیں اور اصرار کیا جا رہا تھا کہ روابط کو قائم رکھا جائے جبکہ حکومت ملت جعفریہ کے شہید ہونے والوں کے ناصبی دہشت گرد ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کرے گی ،اس وعدے کے بعد جعفریہ الائنس پاکستان کی سپریم کونسل نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے ملاقات کی ہے۔
علی احمر کا کہنا تھا کہ آج کی ہونے والی ملاقات میں جعفریہ الائنس پاکستان نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے حکومت سندھ کو دوٹوک الفاظ میں خبر دار کر دیا ہے کہ کراچی میں ملت جعفریہ کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ناصبی قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے،اس موقع پر علامہ عبا س کملی نے گورنر سندھ سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جاتی تو آج ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش نہ کی جاتی،انہوں نے گورنر سندھ سے دو ٹوک الفاظ میں خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکاہے اور ملت جعفریہ کسی بھی صورت اپنے معصوم اور نہتے افراد کے قاتلوں کو معاف نہیں کرے گی اس لئے حکومت کو چاہئیے کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشتگردوں کے خلاف فوری آپریشن کرے اور ان کا صفایا کرے بصورت دیگر معاملات شہر کی سڑکوں پر احتجاجی صورت میں حک ہوں گے نہ مذاکرات می میز پر۔اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت بہت جلد کالعدم دہشت گرد گروپوں سپاہ صحابہ او ر لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوںؓ سے نمٹے گی اور ملت جعفریہ کے شہداء کی قربانی رائگاں نہیں جائے گی ،اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے وفد نے گورنر سندھ کو متنبہ کیا کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ حکومتی صفوں میں موجود کالعدم دہشتگرد گروہوں کے معاونین کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button