پاکستان

کراچی:ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ۔۔دفاع تشیع مہم کا آغاز

MWM_Press_Conferenceمجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کراچی میں ملت جعفریہ کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ پر حکومت سندھ کی نا اہلی کے خلاف احتجاجی تحریک بعنوان ”دفاع تشیع مہم” کا آغاز کر دیا ہے ،شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی ،مولانا عباس وزیری،مولانا منور نقوی،اور علی اوسط نے کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ کے  خلاف کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت خداد پاکستان جل رہی ہے اور ایجنسیاں بغلیں بجا رہی ہیں ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت حساس ادارے بھی نا اہلی کا ثبوت دے رہے ہیں ۔مہم کے پہلے مرحلے میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کراچی میں ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک بھر میں جمعۃ المبارک 18جون کو نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ مرکزی مظاہرہ خوجہ مسجد شیعہ اثنا عشری مسجد کھارادر میں کیا جائے گا جہاں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی اور دیگر خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ دوسرے مرحلے میں اتوار کے روز 20جون کو کراچی میں سندھ بھر سے ملت جعفریہ کا نمائندہ اجتماع منعقد ہو گا اور احتجاجی ریلی نمائش چورنگی سے نکالی جائے گی ،احتجاجی ریلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے رہنماؤں سمیت مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے کوئٹہ میں ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 4جولائی کو لانگ مارچ کیا جائے گا۔     
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی انہیں اداروں نے فوجی آمروں کی حکومتوں کو بچانے کے لئے دہشت گرد گروہ منظم کئے تھے اور آج بھی اسی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں،انہی اداروں نے ماضی میں امریکا کی آشیر باد حاصل کرنے کے لئے پاکستان کو افغانستان کی آگ میں دھکیلا تھا اور آج جب افغانستان میں امریکا کا الو سیدھا ہو گیا تو اس نے اپنا سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا ۔اب وہی دہشت گرد سارے ملک میں آگ اور خون کی ہولی کھیل رہے ہیں اور کراچی میں ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کو گذشتہ آٹھ ماہ سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آٹھ ماہ قبل فرقہ وارانہ دہشتگردی کی لہر کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ہوا دی گئی جس کے سبب ایک شیعہ عالم دین کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا ،جبکہ بعد ازاںآٹھ محرم اور نو محرم کو عزاداری کے جلوسوں میں بم دھماکے اور پھر یوم عاشور امام حسین ؑ کو ہولناک تباہی کے بعد چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر بھی شہادتوں کا سلسلہ جاری رہا،اور یہ دہشت گردی کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جس کے نتیجہ میں آٹھ ماہ میں سینکڑوں بے گناہ شیعہ افراد شہید اور ذخمی ہو چکے ہیں ۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم تمام ملک دشمن عناصر کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ کراچی کے عوام اس ساز ش کو سمجھ رہے ہیں لیکن افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ ایجنسیاں بغلیں بجا رہی ہیں ،ایسا لگتا ہے کہ یا تو ایجنسیاں اپنے کام میں ناکام ہو چکی ہیں یا پھر خود ایجنسیوں میں موجود افراد کالعدم دہشت گرد گروہوں کے دہشتگردوں کی سر پرستی کر رہے ہیں اور ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں۔
رہنماؤں نے حکومت سند ھ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کہ کوئی تاریخی المیہ جنم لے حکومت اپناقبلہ درست کر لے ،عوام کے صبر تحمل کی ایک حد ہوتی ہے اگر اسی طرح ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے معصوم اور نہتے افراد کی ٹارگٹ کلنگ جاری رہی تو ملت جعفریہ صبر کا دامن چھوڑ دے گی ،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کہیں بھی شیعہ سنی فساد کی فضا نہیں ہے بلکہ چند بیرونی طاقتوں کی ایماء پر اندرونی ایجنٹ فرقہ وارانہ فسادات کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں مگر ملت جعفریہ اہلسنت بھائیوں کے ساتھ مل کر ملک دشمن عناصر (امریکا اور اسرائیل )کی اس گھناؤنی سازش کو ہر گز ہر گز کامیاب نہیں ہونے دے گی،ہم یہ سمجھتے ہیں شیعہ اور سنی مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ایک ہی کالعدم دہشت گرد جماعت کا ٹولہ ہے جو مسلسل شہر میں شیعہ سنی افراد کو قتل کر رہاہے۔
اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی میں صحافتی دہشت گردی کا مسئلہ بھی پیدا ہو چکا ہے اور،روز نامہ امت اخبار جس کے بارے میں مکمل شواہد بھی موجود ہیں کہ جس کے تعلقات ایک مخصوص سوچ سے تعلق رکھنے والے کالعدم دہشت گرد گروہ سے ہے ،ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں کی جانے والی تفتیش میں امت اخبار کے ایڈیٹر رفیق افغان اور ان کے رپورٹرز آصف سعود اور اقبال اعوان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ،کیونکہ ابھی تک دیکھا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کاروائی کے بارے میں امت اخبار کے ذمہ داران اس طرح سے اسٹوری چھاپ رہے ہیں جیسا کہ ان کو سب معلوم ہے کہ کون یہ کر رہاہے ہمیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تمام تر واقعات کے پیچھے یا تو امت اخبار کا ہاتھ ہے یا پھر ان کے نامزد کردہ لوگ اس گھناؤنہ سازش میں ملوث ہیں ۔واضح رہے کہ امت اخبار نے صحافت کو بدنام کرتے ہوئے کراچی کی ٹارگٹ کلنگ میں مسلسل نفرتوں کو پھیلانے اور فرقہ وارانہ تصادم کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے جس کا ان سے حساب لیا جائے۔ہم تمام صحافی برادری سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اپنے اندر موجود کالی بھیڑوں اور کالعدم دہشت گرد گروپوں کے عناصر کا صفایا کریں تا کہ صحافت کو غیر جانبدار اور پاک رکھا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button