پاکستان

کراچی :کالعد م دہشت گرد تنظیموں کی آڑ میں شیعہ آبادیوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری

shiite_arrestکالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کی گرفتاری کی آڑ میں اب شیعہ آبادیوں پر بھی چھاپوں کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔ شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ سندھ سے جاری ہونے والے حکم کے مطابق پولیس کو ہدایت دی گئی تھی کہ کراچی میں  ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔ مگر موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس کالعدم دہشت گرد گروہوں کی گرفتاری کی آڑ میں شیعہ نوجوانوں کو بھی گرفتار کرنے کی جد وجہد کرر ہی ہے اس سلسلہ میں کراچی کے مختلف علاقوں جعفر طیار، انچولی، عباس ٹاؤن، رضویہ سمیت شاہ فیصل کالونی ڈرگ روڈ اور کئی علاقوں میں چھاپے مارے گئے ہیں تاہم ابھی تک گرفتاریوں کی تسدیق نہیں ہوئی۔
شیعہ علماء کونسل کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ناظر عباس تقوی نے شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ناصبی دہشت گردوں کی گرفتاری کے بجائے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریوں سے باز رہے، ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ گذشتہ کئی ماہ سے کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کی دہشت گردی کا شکار ہے جس کی وجہ سے سانحہ عاشور اور سانحہ چہلم امام حسین علیہ السلام سے اب تک سینکڑوں بے گناہ شیعہ افراد شہید اور ذخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ حکومت سندھ کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ملت جعفریہ کے ساتھ توازن کی پالیسی اختیار نہ کرے اور ملت جعفریہ کی نسل کشی کے گھناؤنے منصوبوں میں ملوث اصل محرکات کو گرفتار کر کے منظر عام پر لائے۔بصورت دیگر ملت جعفریہ ملک بھر میں شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی اور حکومتی ایوانوں کے گھراؤ سمیت ہر قسم کے آپشن پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button