پاکستان

پنجابی طالبان ملت جعفریہ کی نسل کشی میں ملوث ہیں،حکومت کاروائی کرے۔ سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے

 

jafferiaجعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء مولانا نظر عباس نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ملت جعفریہ کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا  تو ملت جعفریہ وزیر اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کا گھراؤ کرے گی۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں شیعہ نوجوانوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور گذشتہ دو روز میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گردوں کی جانب سے شہیدہونے والے دو نوجوانوں شہزاد رضا اور علی رضا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام بعد نماز جمعہ سندھ بھر میں،حیدر آباد،سکھر،لاڑکانہ،سہیون،دادو سمیت کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ مرکزی مظاہرہ خوجہ مسجد کھارادر کراچی میں منعقد ہوا۔مظاہرے میں سینکڑوں شیعیان حیدر کرار نے شرکت کی جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں میں ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
خوجہ مسجد کھارادر میں احتجاجی مظاہرے سے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی ،نائب صدر مولانا حسین مسعودی،علامہ فرقان عابدی،علامہ آفتاب جعفری،علامہ باقر زیدی ،سلمان مجتبیٰ اور شبر رضا نے خطاب کیا۔
خوجہ مسجد کھارادر میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے دہشت گرد کھلم کھلا ملت جعفریہ کی نسل کشی میں مصروف عمل اور پنجابی طالبان دہشت گرد کراچی میں اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایماء پر ملت جعفریہ کو اپنے مذموم مقاصد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ حکومت کی خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت پاکستان ملت جعفریہ کی نسل کشی کے منصوبوں میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی سر پرستی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز شہر میں کالعدم دہشت گرد گروہ کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی اور پھر اس کے بعد شیعہ آبادیوں پر اندھا دھند فائرنگ کے دل سوز واقعات نے یہ ثابت کر دیاہے کہ حکومت سندھ بالخصوص گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کالعدم دہشتگردوں کی سر پرستی میں مصروف عمل ہیں جبکہ ملت جعفریہ کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی جا رہیہے اور تاحال ایک بھی دہشت گرد گرفتار نہیں کیا گیا،انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے یہی روش اختیار رکھی اور کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو لگام نہ دی تو ملت جعفریہ اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ملت جعفریہ نے مملکت خداد پاکستان کو بنانے کے لئے بھی بے مثال قربانیاں پیش کی تھیں اور مملکت کو بچانے کے لئے بھی روز اول سے اب تک اپنے خون کا نذرانہ دیتے آئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم شہادت سے نہیں ڈرتے ،شہادت ہمارے لئے سعادت ہے اور غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر چلنے والے حکمران اور ان کے چیلے بھی یہ بات جان لیں کہ ملت جعفریہ مملکت خداد پاکستان کی حفاظت کے لئے ہر ممکنہ اقدام سے گریز نہیں کرے گی اور یہ بات ہر صورت برداشت نہیں کی جائے گی کہ غیر ملکی آقاؤں کی ایماء پر کام کرنے والے ایجنٹ پاکستان کی سر زمین کو یر غمال بنا کر رکھیں اور ملت جعفریہ کی نسل کشی کریں ،انہوںنے کہا کہ ملت جعفریہ کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے اور حکومت ہوز کے ناخن لے ورنہ سنگین نتائج بر آمد ہوں گے۔اس موقع پر مظاہرین نے عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کے پاکستان میں موجود حواریوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سندھ کی نااہلی سمیت شیعہ سنی اتحاد اور دہشت گردی نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے،جبکہ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملت جعفریہ کی نسل کشی میں ملوث وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے اور شہر کراچی کو طالبان دہشت گردوں سے پاک صاف کیا جائے۔
دوسری جانب گذشتہ روز کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گردوں کے شیعہ آبادی انچولی میں حملے کے نتیجہ میں شہیدہونے والے شیعہ نوجوان علی رضا کی نماز جنازہ میں شاہراہ پاکستان پر ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں ہزاروں شیعیان حیدر کرار نے شرکت کی ،اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما مولانا ناظر عباس تقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے ملت جعفریہ کے شہید ہونے والے جوانوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار نہ کیا تو ملت جعفریہ سراپا احتجاج بن جائے گی اور وزیر اعلیٰ ہاؤس سمیت گورنر ہاؤس کا گھراؤ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملت جعفریہ کی کراچی میں ہونے والی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او کی جانب سے ملیر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ کالعدم دہشت گرد جماعتون کے ناصبی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
حیدر آباد میں بھی کراچی میں ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ مرکزی مظاہری قدم گاہ مولا علی (ع)پر کیا گیا،احتجای مظاہرےکا اہتمام جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے کیا گیا تھا ،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان حیدرآباد کے صدر راشد رضوی نے خطاب کیا جبکہ مظاہرین نے کراچی میں جاری ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ میںملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مظالبہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button