پاکستان

علامہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب

shiite_raja_nasir-300x225اسلام آباد:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا پہلا تنظیمی کنونشن بعنوان بیداری ملت کنونشن دوسرے روز بھی جاری رہا اور قبل از نماز مغربین اختتام پذیر ہو گیا،کنونشن کے دوسرے روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی نے معروف عالم دین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو آئیندہ تین سالوں کے لئے مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے پہلے تنظیمی کنونشن کا آغاز دس اپریل کوجامعہ امام صادق

 کراچی کمپنی جی نائن ٹو میں منعقد ہوا ،کنونشن میں ملک بھر سے ایم ڈبلیو ایم کے مندوبین کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ کنونشن کے دوران ہوانے والی کانفرنس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مذہبی اسکالرز اور دانشور حضرات نے بھی شرکت کی اور کانفرنس سے خطاب کیا ،قبل ازیں دس اپریل کی رات کو شب شہداء کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدائے ملت جعفریہ پاکستان بالخصوص شہدائے عاشورا کراچی اور شہدائے روز اربعین کراچی سمیت شہدائے مظفرآباد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کنونشن کے پہلے روز احتسابی عمل کا سلسلہ جاری رہا جس میں چاروں صوبوں سے آئے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ذمہ داروں نے اپنے اپنے تنظیمی امور کا احتسابی عمل مکمل کیا بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شورائے عالی کا بھی احتساب کیا گیا،واضح رہے کہ کنونشن کے دوسرے روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شورائے عالی اور چاروں صوبوں سے آئے ہوئے صوبائی ذمہ داران جن میں زیادہ تر تعداد علمائے کرام کی تھی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کوجو کہ معروف شیعہ عالم دین ہیں کو آئیندہ تین سالوں کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سیکریٹری جنرل نامزد کر لیا۔اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام اور شیعہ عمائدین کی بڑی تعداد جامعہ امام صادق میں موجود تھی،معروف علمائے کرام میں مولانا شبیر بخاری،مولانا مظہر کاظمی،مولانا امین شہیدی،مولانا اقبال بہشتی،ناصر شیرازی،سرفراز حسینی،نادر عباس،کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے چاروں صوبائی جنرل سیکریٹریز بھی موجود تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button