پاکستان

شکارپور ٹارگٹ کلنگ: دہشت گردوں کی فائرنگ سے طاہر عباس شاہ شہید

shiite_shikarpurشیعہ آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما اور ڈی او لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سید طاہر عباس شاہ اپنے گاؤں ڈھکن سے شکارپور اپنی پرائیویٹ کار میں آ رہے تھے کہ گڑھی یاسین موڑ تھانہ لکھیدر کی حدود میں دہشت گردوں فائرنگ کر کے سید طاہر عباس شاہ اور ان کے ساتھی شکیل سولنگی کو زخمی کر کےفرارہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کر دیا گیاجہاں سید طاہر عباس شاہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے اور ان کا ساتھی شکیل سولنگی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

 

شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق طاہر عباس صوبائی وزیر بلدیات کے قریبی ساتھی تھے۔ اس واقعہ پر آغا سراج درانی نے کہا کہ طاہر شاہ کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے۔ اس واقعہ پر ڈھکن کے دکانداروں نے دکانیں بند کر کے شہریوں کے ہمراہ روڈ بلاک کر کے دھرنا دیا۔ دریں اثناء شیعہ آرگنائزیشن مرکزی کونسل کے رہنما ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سید طاہر عباس شاہ کی ہشہادت پر امام بارگاہ لکھیدر اور مدرسہ امام مہدی سے ایک احتجاجی ریلی نکال کر مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ریلی کے شرکاء مولانا سید ہمت علی شاہ ، مولانا بلند علی شاہ ، ارشاد علی شاہ ، اشفاق علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب میں لاڑکانہ ڈویژن اور شکارپور میں 8 دن سوگ منانے کا اعلان کیا اور کہا اگر 8 دن کے اندر قاتل گرفتار نہیں کیے گئے تو پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button