پاکستان

طالبان دہشت گردوں کے خلاف کرم ایجنسی پارا چنار میں آپریشن کلین اپ شروع کیا جائے ۔احتجاجی مظاہرہ

pakistan-shiite

ہنگوسے پارہ چنار جانےوالی مسافربس پرحملے کے خلاف آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا .شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق مظاہرین نے طالبان دہشت گردوں کی اس کاروائی کومجرمانہ اوربزدلانہ قراردیتے ہوئے طالبان کے ذریعہ پارہ چنار کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے حکومت سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب تک مسافر قافلوں پر طالبان دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجہ میں درجنوں بے گناہ شیعہ مسلمان شہید ہو چکے ہیں اور سینکڑوں ذخمی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلسل اور پے در پے مسافروں پر حملے حکومت کی ناہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،جبکہ دوسری جانب پارا چنار کرم ایجنسی میں طالبان دہشت گرد اور غیر ملکی ایجنٹ آزادانہ گھوم رہے ہیں اور پاراچنار کے رہائشی سات لاکھ عوام اپنے ہی گھروں میں محصور بنا دی گئی ہے ۔امظاہرین نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بصیر خان وزیر پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں طالبان دہشت گردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے اور ان کی مدد کر رہا ہے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیٹیکل انتظامیہ سے چارج لے کر تا وقت امن کرم ایجنسی کو آرمی کے حوالے کر دیا جائے اور وزیرستان سمیت تمام ایجنسیوں میں طالبان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کیا جائے ۔ مظاہرے کے شرکاء نے جس کا اہتمام اسلام آباد میں مقیم پارہ چنار اورصوبہ سرحد کے کئی شہروں کے باشندوں اورمجلس وحدت مسلمین نے کیا تھا ہنگوسے پارہ چنار جانے والی مسافربس پر حملوں کے ذمہ داروں کوفوری طورپرگرفتار کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ گذشتہ روزہنگوسے پارہ چنارجانےوالی ایک مسافربس پرٹل کے قریب طالبان دہشت گردوں نے حملہ کرکے سترہ مسافروں کوشہید کردیا تھا اس واقعہ میں متعدد دیگرزخمی ہوئے تھے .

متعلقہ مضامین

Back to top button