پاکستان

یزیدی دہشت گردوں نے ٢١ سالہ شیعہ جوان کا سر تن سے جدا کر دیا۔۔ہزاروں سوگواروں کی آہ و سسکیوں میں تدفین

shiite_breaking_news2

یزیدی دہشت گردوں نے گذشتہ رات کراچی کے ایک علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر گیارہ نزد ایرانی کیمپ کے رہائشی ایک شیعہ نوجوان حامد حسین کا سر تن سے جدا کر کے شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے مطابق حامد حسین کی عمر اکیس سال تھی اور وہ اورنگی ٹاؤن نمبر گیارہ کا رہائشی تھا جبکہ محلے میں موجود امام بارگا کا متولی بھی تھا اور امام بارگاہ کے تمام تر معاملات میں اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیا کرتاتھا،شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حامد حسین کو گذشتہ شب یزیدی دہشت گردوں نے امام بارگاہ کے اندر داخل ہو کر انتہائی بے دردی سے شہید کر دیا جبکہ شہید حامد حسین کا سر تن سے جدا کرتے ہوئے ذبح کر دیا،سانحہ پر علاقے کے مکینوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔دوسری جانب آج بروز جمعہ شہید کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ حیدری امام بارگا ہ اورنگی ٹاؤن میں ادا کر دی گئی جہاں سینکڑوں سوگواروںنے آہ و فغاں اور سسکیوں میں شہید کی نماز جنازہ ادا کی ،بعد ازاں شہید کے جسد خاکی کو قریبی قبرستان اورنگی ساڑھے گیارہ میں دفن کر دیا گیا ،اس موقع پر سوگواران کی بڑی تعداد موجود تھی سوگوارانِ شہید نے تدفین کے موقع پر شہادت سعادت،شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے اور لبیک یا حسین علیہ السلام کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں شہید کے جسد خاکی کو دفن کیا۔واضح رہے کہ واقعہ کے بعد اب تک کسی قسم کی تحقیق بھی سامننے نہیں آ سکی اور تا حال پولیس کی جانب سے یزیدی دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button