پاکستان

سانحہ چہلم (اربعین)۔۔٣٤ عزادار شہہید، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔شہدائے سانحہ چہلم کی مجلس سوئم بھی منعقد کی جا رہی ہے

 

shiite_protest1

ملک بھر میں سانحہ چہلم پر بے گناہ اور معصوم عزاداران امام حسین علیہ السلام کی مظلومانہ شہادتوں کے خلاف اور سانحہ عزشور و چہلم کے اصل مجرموں کی عدم گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں آج دوسرے روز بھی احتجاجی سلسلہ جاری و ساری ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی احتجاجی کال پر آج اتوار کے روز پنجاب بھر میں احتجاجی سلسلہ جاری ہے جبکہ مرکزی

 احتجاجی ریلی کربلا گامے شاہ میں نکالی جا رہی ہے۔دوسری جانب ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں بھی سانحہ چہلم کے خلاف دوسرے روز احتجاج کا سلسلہ جاری ہے شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے احتجاجی ریلی نمائش تا پریس کلب نکالی جا رہی ہے ،واضح رہے کہ روز چہلم امام حسین علیہ السلام یزیدیوں کے بم حملوں میں چونتیس عزادار شہید اور ایک سو پچاس سے زائد ذخمی ہو گئے تھے۔ شہدائے سانحہ چہلم کی مجلس سوئم آج بروز اتوار حسینی سفارخانہ ملیر میں منعقد کی جا رہی ہے جس سے خطابت سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی کر رہے ہیں،جبکہ شہر بھر سے سوگواران کی بڑی تعداد بھی وہاں پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button