پاکستان

آج صوبے بھر میں احتجاجی ریلیاں و مظاہرے کرینگے،عزاداری سید الشہداء کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،علامہ ساجد نقوی

shiite_allama_sajid_naqvi1

ملت جعفریہ پاکستان کےعلامہ ساجد علی نقوی نے چہلم حضرت امام حسین ع بم دھماکوں کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھناؤنی سازش کے خلاف آج اتوار کو کراچی سمیت صوبہ بھر میں احتجاجی ریلیاں و مظاہرے کئے جائیں وہ ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ شیعت نیوز کے مطابق اس موقع پر علامہ باقر نجفی،علامہ جعفر سبحانی،علامہ اسد رضا نعیمی،علامہ شہنشاہ نقوی،سید تاج علی شاہ موسوی،علامہ ناظر عباس تقوی،سید کوثر حسین زیدی و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر حکومت سے

 مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے فی الفور اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے جو 9/8 محرم،سانحہ عاشورہ اور سانحہ اربعین کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے اصلی مجرموں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دے۔انہوں نے کہا کہ جزوی فوٹیج کی بنیاد پر گرفتار بے گناہ اسیروں کو غیر مشروط طور پر فی الفور رہا کیا جائے، 9/8 محرم اور اربعین کے دن ہونے والے شہداء اور زخمیوں کو بلا تفریق مذہب و مسلک معاوضوں کی فوری ادائیگیاں کی جائیں،زخمیوں کو مکمل صحتیابی تک سرکاری خرچ پر علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کی جائے اور زندگی بھر کیلئے معذور ہونے والوں کو بھی معقول معاوضہ ادا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان اسلامی نظریاتی کونسل کے گذشتہ روز منعقدہ اجلاس کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام مکاتب فکر کو نمائندگی دی جائے تاکہ اس فورم سے مشترکہ نکتہ نظر سامنے آئے اور اس کی ساکھ قابل اعتماد اور مستند ادارے کے طور پر بحال ہو۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی میں گذشتہ دنوں کے حادثات میں ایک ہی گروہ ملوث ہے اور وہ ان بم دھماکوں کو مملکت پاکستان کی بقا اور استحکام کے لئے انتہائی مضر سمجھتے ہیں۔ملت جعفریہ پاکستان کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ عزاداری سید الشہداء کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ، عزاداری ہمارا آئینی و قانونی اور مذہبی حق ہے۔لہٰذا اس حوالے سے ملت جعفریہ ہر پابندی کو مسترد کرتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button