پاکستان

کوئٹہ میں شہید ہونے والے زائرین کی کراچی میں تد فین کر دی گئی۔

asgher4

گذشتہ روز کوئٹہ میں کراچی سے کربلا جانے والے زائرین پر حملے کے نتیجہ میں شہید ہونے والے دو زائرین کی آج ہفتہ کے روز کراچی میں تد فین کر دی گئی ،شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شہدا ء کی نماز جنازہ ملیراور سادات کالونی میں اداکی گئی ،شہید ہونے والوں میں عبا س کی نماز جنازہ سادات کالونی اور سلمان احمد کی نماز جنازہ ملیر میں ادا کی گئی ،علاقہ مکینوں کے علاوہ شہر بھر سے عزداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے شہداء کے نماز جنازہ میں بھرپور شرکت کی ،بعد ازاں شہدا کی میتوں کو مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا

،واضح رہے کہ شہید ہونے والی خاتون ممتاز فاطمہ کی نماز جنازہ کل بروز اتوار امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میںادا کی جائے گی ،جبکہ شدید ذخمی ہونے والوں کو آج ہوائی جہاز کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا ہے ،کراچی پہنچنے والے ذخمیوں میں مرتضیٰ اور زوار شامل ہیں،جبکہ ایک شدید ذخمی ہونے والی روزینہ نامی لڑکی ابھی تک کوئٹہ میں زیر علاج ہے،اور ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق خطرے سے باہر ہے ۔واضح رہے کہ کراچی پہنچنے والے ذخمی زائرین کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے اور دوسری جانب کراچی سے ایران اور کربلا جانے والے زائرین جو کوئٹہ میں تاحال موجود ہیں انہوں نے اپنے سفر کو جاری رکھنے کا عز م کرتے ہوئے اعادہ کیا ہے کہ اگر جانوں کا نذرانہ دے کر بھی کربلا جانا ہوا تو جائیں گے اور زیارت امام حسین علیہ السلام کا شرف حاصل کریں گے،ذخمی ہونے والی روزینہ نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اسی حالت میں ہی کربلا کا سفر جاری رکھے گی اور حرم سید الشہدا امام حسین علیہ السلام میں حاضر ہو گی۔امید کی جا رہی ہے کہ قافلہ کل صبح کربلا کے لئے روانہ ہو جائے گا ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button