مقبوضہ فلسطین

مزاحمت کے ہتھیارسمجھوتوں پر عمل درآمد کی ضمانت ہیں

plf911فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن نے مزاحمت کے ہتھیاروں کو صہیونی حکومت کے ساتھ ہرقسم کے سمجھوتے پر عمل درآمد کی ضمانت قرار دیا ہے۔ 

معا نیوز ٹی وی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق موسی ابو مرزوق نے ایک سماجی ویب سائث میں اپنے ذاتی پیچ میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ کا محاصرہ، اور غزہ کی تباہی کا فیصلہ وائٹ ہاؤس نے کیا اور غزہ کے وحشیانہ حملے میں امریکی ہتھیار استعمال ہوئے ہیں، تاکید کی کہ امریکہ، صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے سمجھوتے میں کسی بھی قسم کی ضمانت فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن نے وضاحت کی کہ اگر صہیونی حکومت کے ساتھ سازشی کی برقراری کے لئے کوئی موقع موجود تھا تو وہ اب فلسطینی بچوں اور خواتین کے غزہ میں قتل عام اور فلسطینیوں کے گھروں کی تباہی کے ساتھ ختم ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button