مقبوضہ فلسطین

غزہ جنگ: 1886 شہید، 10000 سے زائد زخمی

ghaza killingصیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ جنگ میں اٹھارہ سو چھیاسی فلسطینی شہید اور دس ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطین الیوم نیوز کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے ایمرجینسی میڈیکل سینٹر کے ترجمان اشرف القدرہ نے آج کہا کہ غزہ کا طبّی عملہ بدھ کی شام تک ملبے سے شہداء کی لاشوں کو نکلنے میں مصروف رہا اور آج جمعرات کی صبح تک غزہ میں صہیونی حکومت کے حملے کے نتیجے میں 1886 فلسطینی شہید اور تقریبا دس ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ اشرف القدرہ نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 432 بچے، 243 خواتین اور 85 ضعیف العمر فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ دوسری جانب صہیونی حکومت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے حالیہ حملوں میں 64 صہیونی فوجی ہلاک اور 651 فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ پانچ سو سے زیادہ صہیونی فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء آزاد ذرائع نے صہیونی فوجیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے حملوں میں 150 سے زیادہ صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button