مقبوضہ فلسطین

حماس نےاسرائیل کی طرف سے ہتھیارڈالنے کی شرط ماننے سے انکارکیا۔

hamas weponحماس نے اسرائیل کی طرف سے ہتھیارڈالنے والی شرط کوماننے سے سختی سے انکارکیاہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ حماس کے وفدنے قاہرہ میں ہونے مذاکرات میں اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ حماس ایسا کبھی نہیں کرسکتا اورجوکوئی یہ کہتاہے کہ وہ اس جنگ میں فتح یاب ہوا ہے وہ غلطی پرہے، اس لئے کہ اس جنگ میں درحقیقت فلسطینی عوام،دفاع مقاومت ہی کامیاب ہوئے ہیں،حماس کے وفدنے اسرائیل کی جنگ بندی میں موافقت اور غزہ سے فوج نکالے جانے کے حوالے سے کہا کہ کیونکہ اسرائیل کواس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،اب آگے اس کے لئے کوئی راستہ ہی نہیں ہے،وفد نے اپنے موقف”مقاومت” پرثابت قدم رہتے ہوئے اس بات پرزوردیا کہ حماس صرف اس وقتی جنگ بندی کی بات نہیں کررہا بلکہ وہ مسئلہ فلسطین کے لئے مکمل حل کے خواہاں ہے،ادھر فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق اسرائیلی جارحانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد1875تک پہنچی ہے جن میں 430بچے،243 خواتین جبکہ79بوڑھے شامل ہیں۔ یادرہے اس وقتی جنگی بندی میں فلسطینی اپنے گھروں کی طرف واپس تولوٹ رہے ہیں مگرکیاوہ اپنے ان گھروں کوپہچان پائیں گے جووہ چھوڑگئے تھے؟

متعلقہ مضامین

Back to top button