مقبوضہ فلسطین

غزہ پر اسرائیل کی جاری جارحیت

ghaza85غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت بدستور جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں مزید 4 بچوں سمیت 17فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گذشتہ 9 روز کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 220 ہوگئی ہے جبکہ سولہ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فلسطین کی زمین کو بےگناہ لوگوں کے خون سے رنگین کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے، سحر ہو یا افطار کوئی لمحہ صیہونی جارحیت کے خوف کے بغیر نہیں گزرتا، اسرائیلی طیارے، کسی وقت بھی ناگہانی آفت کی طرح آتے اور آگ کے گولوں کی برسات کرکے نہتے لوگوں کو خون میں نہلا کر چلےجاتے ہیں جبکہ عالمی ادارے بھی صرف تماشا دیکھ رہے ہیں۔ دوسری طرف دنیا کے مختلف ملکوں میں اسرائیل کے سفاک عزائم کے خلاف عوام کا احتجاج جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button