فلسطینی مجاہدین کا جوابی حملہ

فلسطینیوں کے جوابی حملے میں کم سے کم 10 اسرائيلی زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے غاصب اسرائيلی فوج کے حملوں کے جواب میں روز جمعرات کے روز سدیروت اور ہنیغف نامی کالونیوں پر راکٹ داغے جس کے نتیجے میں کئي عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور کم سے کم دس اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے اس حملے کے بعد سدیروت کالونی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئي۔ اس رپورٹ کے مطابق اس کالونی میں ایک راکٹ علاقے کے میئر کی رہائش گاہ پر جاکر گرا جبکہ ایک راکٹ اس وقت اس کالونی میں گرا جب وہاں غاصب اسرائيل کے وزیر خزانہ موجود تھے۔








