غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت جاری

03 جولائی, 2014 09:30

ghaza6صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کم از کم گیارہ فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے غزہ کو ایک بار پھر اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ان ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح سویرے غزہ کے مختلف علاقوں منجملہ بیت لاہیہ، بیت حانون اور رفح کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں کم از کم گیارہ فلسطینی مسلمان زخمی ہوئے۔ صیہونی حکومت، اپنے تین آبادکاروں کی ہلاکت کا بہانہ بناکر غزہ کے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے اور اب اس نے اپنے حملے تیز کردیئے ہیں۔یہ یسی حالت میں ہے کہ فلسطینی گروہوں نے ان تین صیہونی آبادکاروں کے لاپتہ اور پھر ہلاک ہونے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت، جھوٹے دعوے کرکے فلسطینیوں کی قومی آشتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔

5:09 شام جولائی 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔