یہودی حکومت کے اعلان کے فیصلے کی مخالفت

12 مئی, 2014 09:35

israil8فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیراعظم کے مشیر یوسف رزقہ نے قانونی طور پر یہودی حکومت کے اعلان کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کےمطابق، یوسف رزقہ نے اتوار کےدن صیہونی وزيراعظم بنیامن نیتن یاہو کےفیصلے کونسل پرستانہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد فلسطینیوں کےحقوق کوپامال کرنا ہے۔یوسف رزقہ نے کہا کہ فلسطینیوں کے لئے اس طرح کے قانون کی منظوری کا انجام خطرناک ہوگا اور ان کے حقوق پامال ہوں گے۔یوسف رزقہ نے کہا کہ اس طرح کے منصوبے کی منظوری کا مقصد غرب اردن کی مزید زمینوں پرقبضہ کرنا، کالونیوں کی تعمیر میں توسیع اورمذاکرات جاری رکھنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

3:47 صبح جون 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔