تحریک الفتح؛ صہیونی حکومت تسلیم نہیں

فلسطین کی تحریک فتح کی مرکزی کیمٹی کے رکن نے صہیونی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کو مسترد کردیا ہے۔ قدس نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک فتح کی مرکزی کیمٹی کے رکن "توفیق تیراوی” نے فلسطین کے قومی آشتی سمجھوتے پر دستخط کیئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ "محمود عباس” نے قومی آشتی کے سمجھوتے پر دستخط کرنے کے ساتھ عملی طور پر اسرائیل کی نابودی کے نظریۂ کی حمایت کردی ہے۔ "توفیق تیراوی” نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کا سرزمین فلسطین پر قبضے کا نعرہ اب تقریبا ایک خواب میں تبدیل ہوچکا ہے۔ تحریک فتح کے اس اعلی رکن نے اسی طرح کہا کہ غزہ اور غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقے، فلسطینی ملک کا حصہ ہیں اور اس ملک میں صہیونیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ تحریک حماس اور تحریک فتح نے گذشتہ ہفتے قومی آشتی کے سمجھوتے پر دستخط کردیئے ہیں۔








