فلسطین: ریڈ کراس کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

30 اپریل, 2014 08:45

pplfفلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ نے ریڈ کراس کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ الاقصیٰ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ نے آج الخلیل میں واقع ریڈ کراس کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کر کے عارضی بنیادوں پر قید کیئے جانے والے قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن باسم الزعار نے اس احتجاجی دھرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی نمائندوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ احتجاجی اجتماعات اور زرائع ابلاغ کے زریعے فلسطینی قیدیوں کی آواز کو عالمی برادری تک پہنچائیں۔

فلسطینی علاقوں میں برطانیہ کے فرسودہ قوانین کی روشنی میں غاصب حکومت کو اس بات کا حق ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کو عارضی طور پر گرفتار کر سکتے ہیں تاہم غاصب صہیونی حکومت اس قانون کے نام پر فلسطینی قیدیوں کو طویل عرصے تک قید کر لیتے ہیں اور انکی رہائی کے بارے میں کسی قسم کی تاریخ کا اعلان نہیں کرتے۔

6:18 صبح مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔