صیہونی حکومت کی جارحیت پر تشویش

ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے غیر قانونی اقدامات اور جارحیت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمنیسٹی انٹر نیشنل کی رپورٹ میں آیا ہے کہ یہ تنظیم، گذرگاہ الکرامہ میں جج رائد زعیتر اور بتین قصبے میں ساجی درویس کے قتل کے بارے میں دستاویزات اکھٹا کررہی ہے۔اس سے قبل فلسطین کی وزارت اطلاعات نے انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی تنظیموں منمجلہ ایمنیسٹی انٹر نیشنل سے مطالبہ کیا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں فلسطینیوں کی حمایت کیلئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔ قابل ذکر ہے کہ ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے فروری کے مہینے میں فلسطینی اراضی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت، غرب اردن میں بے تحاشا تشدد و جرائم کا ارتکاب و مظاہرہ کرتی ہے۔








