حضرت یوسف(ع) کے حرم مطہر پر صیہونی آبادکاروں کا حملہ

غرب اردن کے شمال میں واقع شہر نابلس میں صیہونی آبادکاروں نے حضرت یوسف(ع) کے حرم مطہر پر حملہ کردیا۔ فلسطین کے عینی شاہدین کے حوالے سے یوم السابع ویب سائٹ کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے آج علی الصبح نابلس میں حضرت یوسف(ع) کے حرم مطہر پر حملہ کردیا جہاں پھر فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔واضح رہے کہ غرب اردن کے شمال میں واقع شہر نابلس میں صیہونی آبادکار اس سے قبل بھی حضرت یوسف(ع) کے حرم مطہر پر کئی بار حملہ کرچکے ہیں۔








