مقبوضہ فلسطین

صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

palestainغاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں مقید دو سو فلسطینیوں نے گزشتہ روز صبح سے غیر معینہ بھوک ہڑتال کی ہے۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ان فلسطینیی قیدیوں نے یہ غیر معینہ بھوک ہڑتال حماس کے ایک رہنما ” ابراہیم حامد ” کو صیہیونیوں کے ہاتھوں قید کئے جانے کی وجہ سے کی ہے ۔
ان فلسطینی قیدیوں نے انفرادی طور پر قید کئے جانے کی پالیسی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، واضح ہو کہ فلسطین کے چند رہنما منجملہ مروان برغوثی ، احمد سعدات اور حسن سلامہ بھی اس غیرمعینہ بھوک ہڑتال میں شریک ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button