مقبوضہ فلسطین

غزہ: سرنگیں ایک ڈراونا خواب

sorang1غزہ میں استقامتی تنظیموں کی سرنگيں صہیونی کالونیوں میں بسنے والوں کے لئے ڈراونا خواب بن چکی ہیں۔ صہیونی ویب سائٹ والا نے ایک خفیہ دستاویز کے مطابق انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں حماس کی سرنگيں صہیونی حکومت کے لئے سنگين خطرہ ہیں اور یہ سرنگین یہودی کالونیوں میں بسنے والوں کے لئے شدید خوف کا سبب بن گئي ہیں۔ صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے لکھا ہے کہ اسرائيل کی فوج نے جدید ترین ساز وسامان سے ان سرنگوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی ہے لیکن ناکام رہی ہے۔ کچھ دنوں قبل تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بٹالین نے ایک ویڈیو جاری کرکے اعلان کیاتھا کہ جس وقت صہیونی وزیر جنگ موشہ یعلوق غزہ کے نزدیک ایک سرنگ کا معائنہ کررہے تو وہ اس کے نشانے پر تھے اور حماس کے جوان انہیں آسانی سے گولی مار سکتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button