مقبوضہ فلسطین

اسرائيلی فوج کے ہاتھوں سولہ فلسطینوں کی گرفتاریاسرائيلی فوج کے ہاتھوں سولہ فلسطینوں کی گرفتاری

israil armyاسرائیلی فوج نے سولہ فلسطینوں کو گرفتار کرلیا۔ جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کل اور آج غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے کم از کم سولہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ۔ اس حملے ميں اسرائيلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس کے نتیجے ميں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ اسرائیلی فوج نے کل بھی رام اللہ ، الخلیل اور بیت لحم پر حملہ کرکے فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ایک عہدیدار "شیخ جمال حمامرہ ” سمیت سات فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ غاصب فوجیوں نے کل ، شہر الخلیل میں ایک فلسطینی کو گولی مارکر شہید کردیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button