مقبوضہ فلسطین: افریقی مہاجرین کے اخراج کا سلسلہ جاری

13 مارچ, 2014 10:19

plf8صہیونی اخبار ھاآرتص کی آج کی اشاعت کے مطابق اسرائیل کے سیکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں درجنوں افریقی مہاجرین کو مقبوضہ سرزمینوں سے نکال دیا گیا ہے۔ صہیونی حکومت نے حالیہ دنوں میں یوگینڈا اور دیگر افریقی ملکوں سے مقبوضہ فلسطین آنے والے مہاجرین کے اخراج کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔ افریقی مہاجرین نے کئی مہینوں سے صہیونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر اجتجاجی مظاہرے شروع کررکھے ہیں۔ یہ افریقی مہاجرین صہیونی حکومت میں ورک پرمنٹ اور میڈیکل انشورنس کے حصول کا مطالبہ کررہے ہیں۔ صہیونی حکومت کی نسل پرسانہ حکومت کے بنیادی آئین کے مطابق اس حکومت کے حکام افریقی مہاجرین کو مقبوضہ فلسطین میں بغیر مقدمہ چلائے ایک سال تک قید رکھ سکتے ہیں۔یادرہے 55 ہزار افریقی مہاجرین اس وقت اسرائیل میں موجود ہیں۔

5:50 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔