مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کے درمیان مصر کی کمزور پوزیشن

plf32غزہ سے سما نیوز ایجنسی کے مطابق حماس کے سینئر رہنما محمود الزہار نے آج کہا کہ مصر میں تحریک حماس کی سرگرمیوں پر پابندی کے سلسلے ميں مصر کی عدالت کے فیصلے اور اس کے اثاثے منجمد کئے جانے کے بعد مصر نے فلسطینوں کے درمیان اپنی پوزیشن کھودی ہے۔ محمود الزہار نے مصری عدالت کے فیصلے کو سیاسی قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ، صرف اسرائیل کی خوشنودی ، اس کے مفادات کی تکمیل اور مزاحمت کو کچلنے کے مقصد سے کیا گيا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ ٹھوس ثبوت وشواہد کی بنیاد پرنہیں بلکہ ایک مصری وکیل کے جھوٹے دلائل کی بنیاد پر صادر کیا گيا ہے۔ واضح رہے کہ کل مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین سے حماس کے روابط اور اس ملک ميں تخریبی کاروائیاں انجام دینے جیسے بے بنیاد الزامات کے سبب، مصر میں اس تحریک کی سرگرمیوں پر پابندی عائد اور اس کے دفاتر کو کنٹرول کرنےکا حکم جاری کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button