صہیونی ریاست کا غزہ پٹی پر حملہ، چار فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ کے شمال میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں دو فلسطینی مسلمان شہید ہوگئے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے یہ حملہ، اتوار کو غزہ کے شمال میں واقع علاقے ’’بیت حانون‘‘ پر کیا جس میں دو فلسطینی مسلمان شہید اور دو زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دریں اثنا انسانی حقوق کے مدافع فلسطینی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ فروری کے مہینے میں مختلف فلسطینی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت و بربریت میں کم از کم دو فلسطینی مسلمان شہید اور تین سو تین دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس ایک مہینے کے دوران صیہونی فوجیوں نے لگ بھگ دو سو فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان نومبر سنہ دو ہزار بارہ میں فائر بندی کا سمجھوتہ طے پایا ہے اور اس سمجھوتے پر دستخط کرنے کے باوجود صیہونی حکومت، غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتی رہی ہے جن میں ابتک انّیس فلسطینی مسلمان شہید اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔








