غاصب صہیونی فوج کامسجدالاقصی پر حملہ نمازی زخمی

فلسطيني ذرائع کے مطابق صہیوني فوجيوں نے منگل کے روز مسجد الاقصي ميں داخل ہوکے وہاں نماز کي ادائيگي ميں مصروف فلسطينيوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنايا اور انہيں جبري طور پر منتشر کرنے کي غرض سے آنسو گيس کا آزادانہ استعمال کيا۔ صہيوني فوجيوں کے اس وحشيانہ اقدام کے نتيجے ميں بيس نمازي زخمي ہوگئے جن ميں سے بعض حالت تشويشناک بتائي جاتي ہے- واضح رہے کہ مسجد الاقصي کي بے حرمتي کے واقعات پر نمازي اس مقدس مقام پر دھرنا دے کے بيٹھ گئے تھے۔ اسرائيل نے مسجد الاقصي کے خلاف نئي شازش پر عملدرآمد شروع کرديا ہے جس کے تحت وہ اس مقدس مقام کا انتظام اپنے ہاتھ ميں لينے کا ارادہ رکھتا ہے- قابل ذکر ہے کہ ايک معاہدے کے تحت مسجد الاقصي کا انتظام اس وقت اردن کے ہاتھ ميں ہے۔








