مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس کی اہانت،آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے:فلسطینی حکام کا انتباہ

baitulmuqdas1فلسطین نیشنل اتھارٹی کے ایک اعلیٰ حکام نے مقبوضہ فلسطین اور بیت المقدس کے مقدس مقامات سے صہیونی حکومت کے خطرناک کھیل کے نتائج پرخبردارکیا ہے۔
احمد الربیدی نے اس بارے کہا ہے کہ صہیونی حکومت، اسلامی اورعیسائی مقدس مقامات کی بے حرمتی کرکے آگ سے کھیل رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کومعلوم ہے کہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی اہانت کی تاثیر فلسطین سے دیگرعلاقو ں میں پھیل جائے گی۔
یادرہے کہ ۲۰۰۰ء کے دوران صہیونی حکومت کے سابقہ وزیراعظم ایریل شارون کے مسجدالاقصیٰ کے وزٹ کے دوران فلسطینیوں میں غم وغصہ کی لہردوڑگئی تھی۔
قابل ذکرہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ منگل کے روز مسجدالاقصیٰ کو صہیونی حکومت کے زیرکنٹرول قراردینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کررہی ہے کیونکہ یہودیوں کا دعویٰ ہے کہ مسجدالاقصیٰ،یہودیوں کے دواصلی مندروں کے مقام پرواقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button